سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور شیر کالونی میں عام آدمی پارٹی کے سوپور یونٹ نے ایک پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا جس میں سوپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے ضلع نائب صدر اعجاز احمد نے بتایا کہ آج ہم نے اس علاقے میں ایک پارٹی کنونشن کیا اور اس کا مقصد تھا کہ لوگوں کی مشکلات کو کیسے دور کیا جائے۔
Aam Admi Party Convention at Sopore سوپور میں عام آدمی پارٹی کا یک روزہ کنوینشن - کشمیر اردو نیوز
ضلع بارہمولہ کے سوپور میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک پارٹی کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ Aam Admi Party Convention at Sopore
انہوں نے بتایا کہ آج تک وقت کے حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ ساتھ سوپور کے لوگوں کا بھی کافی استحصال کیا ہے اور صرف ووٹ مانگنے آتے ہیں لیکن لوگوں کے مسائل کبھی حل نہیں کرتے۔ اعجاز نے بتایا کہ اگر عام آدمی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہم لوگوں کے کام کریں گے کیونکہ عام آدمی پارٹی عام لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی نے دہلی اور پنجاب میں اس وقت اقتدار میں ہے اور ہم لوگوں کو کافی سہولیات دے رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہم کشمیریوں کے لیے کام کریں گے۔ Aam Admi Party Convention at Sopore
یہ بھی پڑھیں : Seerat Conference at Sopore سوپور کے گاؤں یمبرزلواری میں یک روزہ سیرت کانفرنس