اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aam admi Democratic Party Meet بی جے پی وادی میں ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی:عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی - شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ

پارٹی کے ریاستی صدر راقب الرشید نے بتایا کہ پارٹی کا مقصد کشمیر میں بے روزگاری کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر میں کوئی کام نہیں کیا اور وہ وادی میں ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔Aam admi Democratic Party Meet

عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک تقریب
عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک تقریب

By

Published : Aug 29, 2022, 12:46 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں گزشتہ روز عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔Aam Aadmi Democratic party

اس تقریب کے مہمان خصوصی عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنماء نونیت مشرا تھے اور ان کے ہمراہ ریاستی صدر راقب الرشید بھی موجود تھے اور اس دوران سوپور اور بارہمولہ سے وابستہ پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

ویڈیو

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر راقب الرشید نے بتایا کہ اس پارٹی کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آج تک کشمیری نوجوان کو صرف دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور تعمیر و ترقی کے نام پر صرف لوگوں کا ووٹ حاصل کیا ہے لیکن ہم کشمیر کے نوجوان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب سے پہلے ان کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔Aam Aadmi Democratic party Meeting

انہوں نے کہا کہ یہ سفر کافی مشکل ہے لیکن ہم دل و جان سے کشمیر کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر کی تمام سیاسی تنظیمیں صرف اپنے فائدہ کے لئے کام کرتی ہیں لیکن ہم نے فاصلہ کیا ہے کہ ہم کشمیر میں بے روزگاری ختم کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے کشمیر میں کوئی کام نہیں کیا اور وہ وادی میں ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ وہی پارٹی کے سینیئر لیڈروں نے سوپور کے ارم پورہ علاقے کا دورہ کیا جہاں چند روز قبل آگ کی ایک ہولناک واردات پیش آئی تھی اور ان متاثرین سے گفتگو کی۔ اس دوران پارٹی کے سینئر رہنماء نونیت مشرا نے میڈیا کو بتایا 'ہم نے ان متاثرین سے بات کی اور ہم ایل جی انتظامیہ اور ڈی سی بارہمولہ سے گزارش کرتے ہے کہ ان لوگوں کی طرف توجہ دی جائے اور ان کی مدد کی جائے۔'

یہ بھی پڑھیں : AAP hold public meeting : راجوری میں عام آدمی پارٹی کاواجلاس

ABOUT THE AUTHOR

...view details