اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aam Aadmi Democratic Party Convention عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن - عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کے ریاستی صدر راقب الرشید

عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کے ریاستی صدر راقب الرشید نے بتایا کہ اس پارٹی کا مقصد کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے کیونکہ آج تک کشمیری نوجوان کو صرف دھوکہ دیا گیا ہے۔ وقت کے حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور تعمیر و ترقی کے نام پر صرف لوگوں کا ووٹ حاصل کیا ہے لیکن ہم کشمیر کے نوجوان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب سے پہلے ان کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ Aam Aadmi Democratic Party Convention

Aam Aadmi Democratic Party Convention
عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن

By

Published : Sep 4, 2022, 9:27 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈاک بنگلہ میں آج عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما نونیت مشرا تھے اور ان کے ہمراہ ریاستی صدر راقب الرشید بھی موجود تھے۔ اس دوران سوپور اور بارہمولہ سے وابستہ پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔ Aam Aadmi Democratic Party Convention

عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے یک روزہ کنونشن

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر راقب الرشید نے بتایا کہ اس پارٹی کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آج تک کشمیری نوجوان کو صرف دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے کشمیر کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور تعمیر و ترقی کے نام پر صرف لوگوں کا ووٹ حاصل کیا ہے لیکن ہم کشمیر کے نوجوان کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور سب سے پہلے ان کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Aam admi Democratic Party Meet بی جے پی وادی میں ہر سطح پر ناکام ثابت ہوئی:عام آدمی ڈیموکریٹک پارٹی

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کشمیر کے ہر اضلاع سے لوگ ہماری تنظیم کے ساتھ جڑ رہیں ہے کیونکہ ان کو ہم پر بھروسہ ہے۔ کشمیر میں وقت کے حکمرانوں نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اس میں این سی، پی ڈی پی، کانگریس پارٹی نے کشمیری لوگوں کے ساتھ استحصال کیا ہے۔ راقب نے بتایا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کشمیر کے 90 سیٹوں سے اپنا امیدوار کو کھڑا کریں گے۔ Aam Aadmi Democratic Party Convention

ABOUT THE AUTHOR

...view details