اردو

urdu

Teenage Boy Killed In Animal Attack: اوڑی میں جنگلی جانور کے حملے میں 12 سالہ بچے کی موت

By

Published : Jun 12, 2022, 10:48 AM IST

ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں جنگلی جانور کے حملے میں ایک نوجوان لڑکا ہلاک ہوگیا۔ جو اُوڑی کے چولن کلسی گھاٹی کا رہائشی تھا۔ Teenage Boy Died in a Wild Animal Attack in Baramulla

اوڑی میں جنگلی جانور کے حملے میں 12 سالہ بچے کی موت
اوڑی میں جنگلی جانور کے حملے میں 12 سالہ بچے کی موت

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں 12 سالہ لڑکا جنگلی جانور کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ ای ٹی وی کو ملی اطلاع کے مطابق اُوڑی کے چولن کلسی گھاٹی کے رہنے والے عامر احمد ولد منیر احمد اپنے گھر کے باہر تھے جب اہل خانہ کو لاپتہ ہونے کا پتہ چلا تو آس پاس علاقے میں تلاشی شروع کر دی۔ Teenage Boy Died in a Wild Animal Attack in Baramulla

یہ بھی پڑھیں: جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد گاندربل میں خوف کا ماحول

تلاش کے دوران اس کی لاش جس پر کسی جانور کے زخم کے نشانات تھے، قریبی جنگل کے علاقے میں پڑی ہوئی ملی۔ اہل خانہ نے کہا کہ 'لاش ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔' وہیں اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details