اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور : 'گھریلو تشدد کی روک تھام' عنوان پر ایک پروگرام منعقد

موجودہ وقت میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی دن بہ دن گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس میں سب سے زیادہ خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہو رہی ہیں۔

'گھریلو تشدد کی روک تھام' عنوان پر ایک پروگرام منعقد
'گھریلو تشدد کی روک تھام' عنوان پر ایک پروگرام منعقد

By

Published : Mar 8, 2021, 3:52 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج موج کشیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے گھریلو تشدد کے خاتمہ و روک تھام کے موضوع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سوپور اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔

'گھریلو تشدد کی روک تھام' عنوان پر ایک پروگرام منعقد

اس موقع پروگرام کے منتظم اویس نے بتایا 'اس وقت ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی دن بہ دن گھریلو تشدد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس میں سب سے زیادہ خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہو رہی ہیں۔ اسلیے ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم کشمیر میں ہر جگہ جا کر گھریلو تشدد کے خلاف بیداری پھیلائیں'۔

یہ بھی پڑھیے
خواتین کے لئے سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی اہم ہے: ریشمہ بندہ

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص گھریلو تشدد کا شکار ہو رہا ہے اور اس کی کوئی مدد نہیں کر رہا ہے تو ہم اس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پروگرام کے دوران لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کریں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details