اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: سی آر پی ایف نے خون کا عطیہ دیا

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سی آر پی ایف کی بٹالین 53 کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

بارہمولہ: سی آر پی ایف نے کیا خون کا عطیہ
بارہمولہ: سی آر پی ایف نے کیا خون کا عطیہ

By

Published : Mar 9, 2020, 9:12 PM IST

اس میڈیکل کیمپ میں 100 سے زائد سی آر پی ایف کے جوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا، بعد میں خون کو بارہمولہ میڈیکل کالج میں رکھا گیا۔

بارہمولہ: سی آر پی ایف نے کیا خون کا عطیہ

اس موقعے پر سی آر پی ایف کے ڈی ای جی انیش سروہی کا کہنا تھا کہ 'سی آر پی ایف ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لیا کر تی ہے اور لوگوں کی مدد کرتی ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مشکل حالات میں سی آر پی ایف نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'سی آر پی ایف کے جوان ملک میں اپنے خون کی قربانی دیتے ہیں اور آج خون کا عطیہ دے کر قربانی دے رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'خون کا عطیہ کرنا ایک اچھا فعل ہے اس سے ضرورت مندوں کو کافی فائدہ ملتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details