شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ اوڑی میں ہفتے کو پہاڑی سے پھسلنے کے سبب ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
اوڑی: پہاڑی سے پھسل کر خاتون ہلاک - گہری کھائی
ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں ہفتہ کو پہاڑی سے پھسلنے کے سبب 60سالہ خاتون کی موت واقع ہو گئی۔
اوڑی: پہاڑی سے پھسلنے کے سبب خاتون ہلاک
اطلاعات مطابق 60 سالہ آشا بیگم زوجہ عبد الرشید صوفی اپنے گھر کے باہر صفائی میں مشغول تھی کہ اچانک پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
اگر چہ آشا بیگم کو فوری طور ایس ڈی ایچ اوڑی منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔