بارہمولہ:شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں 55 سالہ شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کپوارہ ضلع کے ایک رہائشی نے سوپور قصبہ کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی انجام دی۔ شہری کی جانب سے دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد مقامی باشندوں اور پولیس نے فوری طور بچاؤ کی کوششیں شروع کیں۔ Man from Kupwara Jumps into Jhelum in Sopore
کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد کپوارہ ضلع کے دودوَن علاقے سے تعلق رکھنے والے شہری علی محمد وانی ولد عطا محمد کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کے لیے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر شہری کی جانب سے انتہائی اقدامات اٹھائے جانے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔