شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سرحدی قصبے میں ہفتے کے روز سڑک حادثے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق JK01M-6349 رجسٹریشن نمبر والی گاڑی بارہمولہ سے اوڑی کے لیے جارہی تھی کہ اوڑی میں ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔
زخمی کی شناخت غلام محمد ولد غلام احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ڈرائیور سڑک کی تعمیراتی کمپنی کی مشینوں کے لیے تیل پہنچانے کے لیے اوڑی جارہا تھا۔
ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے بتایا کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ اڑی منتقل کردیا گیا ہے۔