اردو

urdu

ETV Bharat / state

Accident In Baramulla: رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ 2 شہری ہلاک، ایک زخمی - اہم خبر بارہمولہ رفیع آباد

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں منگل کی شام سومو اور موٹر سائیکل کے درمیان زور دارٹکر ہوئی۔اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی از جان ہوئے کبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، جنہیں عالج کے لیے سرینگر ریفر کیا گیا۔Accident In Baramulla Rafiabad

2-persons-die-in-road-mishap-in-rafiabad-baramulla
رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ 2 شہری ہلاک، ایک زخمی

By

Published : May 24, 2022, 10:54 PM IST

بارہمولہ:شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے کپواڑہ بارہمولہ ہائی وے کے ترگ پورہ کراسنگ کے نزدیک منگل کی شام ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد ازجان جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔Accident In Baramulla Rafiabad

رفیع آباد بارہمولہ میں سڑک حادثہ 2 شہری ہلاک، ایک زخمی
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ترگ پوری نامی علاقہ کے کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹاٹا سومو زیر نمبر Jk05 0570 نے ایک موٹر سائیکل زیر نمبر Jk15A 0164 کو ایک زور دار ٹکر مار دی۔اس حادثہ دو افراد کی موت موقع پر ہوئی جبکہ ایک اور شخص اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہو گیا۔Tata sumo Collides with Motor bikeزخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے جدید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر کے ای ایچ ایم ایس منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:



اس واقعے کی پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں دو افراد جان بحق ہوئے ہے۔جن کی شناخت اعجاز احمد خان ولد منظور احمد خان ساکن کھموہ رفیع آباد اور دانش نبی شیخ ولد غلام نبی نبی شیخ ساکن پاتوسہ رفیع آباد کے طور پر کی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت عادل بٹ ولد غلام محمد شیخ ساکن پاتوسہ کے طور کی گی۔اس حوالے سے پولیس نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details