بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور، سیلو علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی179 بٹالین کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیلو سمیت ملحقہ علاقہ جات سے آئے درجنوں باشندوں نے شرکت کی۔ طبی کیمپ میں خواتیں کی خاصی تعداد نے بھی شمولیت اختیار کیا۔ طبی کیمپ میں مدعو کیے گئے معالجین نے طبی جانچ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مفید مشوروں سے بھی نوازا، علاوہ ازیں سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔
کیمپ میں آئے مقامی لوگوں باشندوں نے کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ سے مریضوں کو کافی راحت نصیب ہوئی۔ ادھر، منتظمین کے مطابق سی آر پی ایف، کشمیر بھر میں تحقیق کے بعد ہی اُن علاقوں میں طبی کیمپ منعقد کرتی ہے جہاں لوگوں کو طبی سہولیات کے حوالہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے سی آر پی ایف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں آئے ماہر ڈاکٹروں نے میڈیکل چیک اپ کرکے لوگوں کی کاؤنسلنگ بھی کی۔