شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے بونیار اوڑی سب ڈویژن میں کورونا وائرس کے 17 مثبت مریض پائے گئے ہیں۔
میڈیکل آفیشیل کے مطابق، کورونا مثبت پائے جانے والے تمام مریض قرب و جوار کے گاؤں کے رہائشی ہے۔ چنداوری، مایان بیجھا، ڈارکوجان، ہنڈی نوشہرس، رام پور، چالان، ہلر پیرنایان ، بگنا، بیلا بونیار، اورنوبا ، بونیار اور میدان گاؤں سے کورونا مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 171 نئے کیسز، بارہمولہ میں 57، شوپیاں میں 62، اننت ناگ میں 11، کپواڑہ میں 3، پلوامہ میں 111، بڈگام میں 94، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 10، جموں میں 12، کھٹوعہ میں 13، راجوری میں 23، ادھمپور میں 33، رامبن میں 90، سانبہ میں2، ڈوڈہ میں 32، کشتواڑ میں 22، ریاسی میں 12 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اس کے علاوہ پونچھ میں ایک پازٹیو کیسز پایا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں اب 14،650 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 6122 کیسز فعال ہیں اور 8274 صحتیاب ہوئے ہیں۔ 254 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
میڈیا بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ 463 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں، جن میں سے 399 کشمیر سے ہیں، 65 جموں سے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔میڈیا بلیٹن کے مطابق ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ متاثرین 3070 اور اموات 63 ہوئی ہیں جبکہ دوسرے پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 1632 ہے اور 53 افراد کی موت ہوئی ہے۔