اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teenager Comitted Suicide in Sopore بارہمولہ کے سوپور میں 16 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی - سوپور میں خودکشی

بارہمولہ کے سوپور میں ایک سولہ سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان نے بٹپورہ سوپور علاقے میں خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس واقعے سے پورے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بارہمولہ کے سوپور میں 16 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی
بارہمولہ کے سوپور میں 16 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

By

Published : Jan 27, 2023, 10:51 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج پھر ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ ذرائع کے مطابق ایک سولہ سالہ نوجوان نے بٹپورہ سوپور علاقے میں خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس واقعے سے پورے علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہیں اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اس سولہ سالہ نوجوان کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Girl jumps into Jhelum بارہمولہ میں لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی، بچاو آپریشن جاری

ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے سنگرام پورہ بٹہ پورہ علاقے میں جمعے کے روز سولہ سالہ نوجوان نے اپنے ہی مکان کے اندر اپنے آپ کو لٹکا کر اپنی زندگی تمام کی۔ دریں اثنا پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ دو مہینوں سے سوپور اور بارہمولہ میں خودکشی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ 4 جنوری کو ڈانگر پورہ سوپور علاقے میں بھی ایک نوجوان نے پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا تھا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں یکم جنوری سے خود کشیوں کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Lover Instigated Girlfriend To Kill Herself ویڈیو کال پرعاشق کا معشوقہ کو خودکشی پر اکسانے کی لائیو ریکارڈنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details