بارہمولہ: شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں دوران شب ایک ریچھ نے ایک گاؤ خانے پر حملہ کرکے قریب ایک درجن مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق اوڑی کے بابا گلی لمبر بونیار علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب بایا کسانہ اور نورا کسانہ کے گاؤ خانے پر حملہ کرکے قریب ایک درجن مویشیوں کو اپنا نوالہ بنایا۔ذرائع نے بتایا کہ ریچھ نے جن مویشیوں کو نوالہ بنایا ان میں دو گائے، پانچ بکریاں اور تین بھیڑ شامل ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعے پیش آئے جن میں لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ مقامی لوگوں نے وائلڈ لائف وارڈن اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے اس معاملے کی اور توجہ دینے کی اپیل کی تاکہ علاقہ میں ایسا کوئی دوسرا واقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے متاثرین کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے،جو اپنی آمدنی کا ذریعہ کھو چکے ہے۔دریں اثنا محکمہ وائڈ لائف نے اپنی ایک ٹیم جائے واردات کی طرف روانہ کی ہے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے۔