اردو

urdu

ETV Bharat / state

صدرکوٹ میں پانچ سال سے این ٹی پی ایچ سی کی تعمیر نامکمل - ای ٹی وی بھارت

انتظامیہ نے مقامی لوگوں کو زمین مہیا کرانے کی شرط پر ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کرنے کا وعدہ کیا جس کے لئے بعد میں اقدامات بھی کیے گئے- مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اسپتال کی اہمیت و ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں عید گاہ کے نام سے منسوب زمین انتظامیہ کو فراہم کی اور 2016 میں اس پر کام بھی شروع کیا گیا لیکن کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

صدرکوٹ میں پانچ سال سے این ٹی پی ایچ سی کی تکمیل نامکمل
صدرکوٹ میں پانچ سال سے این ٹی پی ایچ سی کی تکمیل نامکمل

By

Published : Jan 19, 2021, 5:39 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ بالا میں اسپتال کی عمارت پر چار برس قبل کام شروع کیا گیا لیکن ابھی تک اسے مکمل نہیں گیا ہے-

صدرکوٹ بالا بانڈی پورہ ٹاون سے قریب 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ علاقے میں مریضوں کو کافی دوری کی مسافت طے کر کے علاج و معالجے کے لئے جانا پڑھتا ہے، خصوصاً حاملہ خواتین کو اس سلسلے میں کافی مشکلات درپیش ہیں۔

کئی سال قبل اس علاقے میں انتظامیہ نے زمین مہیا کرانے کی شرط پر ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کرنے کا وعدہ کیا جس کے لئے بعد میں اقدامات بھی کئے گئے- مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اسپتال کی اہمیت و ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں عید گاہ کے نام سے منسوب زمین انتظامیہ کو فراہم کی اور 2016 میں اس پر کام بھی شروع کیا گیا-

صدرکوٹ میں پانچ سال سے این ٹی پی ایچ سی کی تکمیل نامکمل

مقامی لوگوں کے مطابق پانچ برس گزر جانے کے بعد بھی ہیلتھ سینٹر نامکمل ہے اور ان کا ماننا ہے کہ انتظامیہ اس میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے-

ان کا کہنا ہے کہ اسپتال کو جلد سے جلد تعمیر کیا جائے ورنہ عید گاہ کی زمین خالی کرائی جائے کیونکہ ان کے مطابق طبی سہولیات کے حوالے سے جو صورتحال یہاں پانچ برس پہلے تھی، وہ جوں کی توں برقرار ہے۔

انہوں سے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کی عمارت کی تعمیر میں سرعت سے کام کیا جائے تاکہ انہیں علاج و معالجے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے محکمہ جموں و کشمیر پولیس ہاؤسنگ کورپوریشن جو اسپتال کی تعمیر کر رہی ہے، کے ایک عہدیدار سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اقدامات پہلے ہی کئے جا چکے ہیں اور کچھ ہی دنوں بعد اس کا کام بحال کردیا جائے گا اور اس میں تیزی سے کام کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details