بانڈی پورہ: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن قانون ساز کونسل یاسر ریشی نے سمبل پہنچ کر ہلاک کیے گئے غیر مقامی مزدور کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ Yasir Reshi on Civilian Killing یاسر ریشی نے مہلوک غیر مقامی باشندوں کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران غیر مقامی باشندوں پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
Yasir Reshi Condemns Civilian Killing: یاسر ریشی کا غیر مقامی مزدور پر حملہ کی مذمت - بانڈی پورہ شہری ہلاک
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر یاسر ریشی نے بانڈی پورہ میں غیر مقامی مزدور کو ہلاک کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کو ناقبل برداشت قرار دیا۔ Kashmir Civilian Killings
یاسر ریشی نے کہا کہ ’’دیگر ریاستوں/خطوں سے کشمیر کام کے لیے آنے والے غریب اور مفلس افراد عیش و عشرت کی زندگی گزارنے، سیاسی یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بلکہ اپنا اور اہل و عیال کا پیٹ بھرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔'' انہوں نے غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ Civilian Killings in Kashmir
واضح رہے کہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اجس، سوناواری علاقے میں گذشتہ شب مشتبہ عسکریت پسندوں نے ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک 19 سالہ مزدور کو ہلاک کردیا۔ Non Local Labourer Shot dead in Bandipora پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے سودنارہ اجس سوناواری میں بہار سے تعلق رکھنے والے محمد امریز کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر سرینگر لے جانے کا مشورہ دیا تاہم سرینگرل منتقلی کے دوران راستہ میں ہی امریز نے دم توڑ دیا۔