گزشتہ کئی برسوں سے جھیل وولر کے تحفظ کو یقینی بنانے، اس کی صاف صفائی اور شان رفتہ بحال کرنے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آوازیں بلند کی جا رہی ہیں اور اس ضمن میں این جی اوز سمیت سرکاری سطح پر پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر وولر کی صاف صفائی کے برعکس جھیل کے کناروں پر کوڑا کرکٹ انڈیل کر اسے مزید خستہ بنایا جا رہا ہے۔ Wular Lake Turned into Dumping Site۔ وولر کنزرویشن و مینجمنٹ اتھارٹی WUCMA کی جانب سے وولر کی صفائی پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب اس کی تباہی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جا رہی۔ Wular Lake Turned into Dumping Site ضلع بانڈی پورہ کے ٹاؤن سمیت دیگر دیہاتوں سے نکلنے والے فضلہ اور کوڑا کرکٹ کو میونسپل کونسل بانڈی پورہ کی جانب سے جمع کرکے وولر کے کنار ڈمپ کیا جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ میونسپل کونسل بانڈی پورہ کی جانب سے بانڈی پورہ قصب سے روزانہ کئی ٹن کوڑا کرکٹ جھیل وولر کے بالکل متصل ایک کوہل کے کنارے انڈیل دیا جاتا ہے۔ مذکورہ کوہل کا گندہ پانی اور کوڑا کرکٹ جھیل وولر میں سرایت کرنے سے وولر کا صاف و شفاف پانی آلودہ ہو رہا ہے۔