تقریب میں ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر کے علاوہ متعدد افسران نے شرکت کی۔
خواتین کے خلاف جنسی استحصال کے موضوع پر ورکشاپ - work places
ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے آج کانفرنس ہال بانڈی پورہ میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم خصوصاً جنسی استحصال اور دفاتر سمیت دیگر مقامات پر خواتین کے لیے کیا بہتر ہیں کے موضوع پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم، صحت، آئی سی ڈی ایس محکمے کے افسران کے علاوہ خواتین کی ایک بڈی تعداد نے شرکت کی ۔
خواتین کے خلاف جنسی استحصال کے موضوع پر ورکشاپ
اس موقعے پر ڈی سی موصوف نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی جگہ خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو اس کی اطلاع بلا تاخیر ہمیں دیں۔ پورے معاشرے کو خواتین کے تحفظ کے تئیں بیدار کرنا ہوگا اور جنسی استحصال کے خلاف لڑنا ہوگا۔
اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد کا کہنا تھا کہ ضلع میں خواتین کے لیے مہیلا شکتی ون۔اسٹاپ سنٹر قائم کیاگیا ہے جہاں پر خواتین اپنی شکایت درج کراسکتی ہیں۔