اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں خاتون سمیت چار افراد گرفتار، ہتھیار و گولہ بارود ضبط :پولیس - ای ٹی وی بھارت نیوز

سکیورٹی فورسز نے بانڈی پورہ میں خاتون سمیت چار افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Four arrested in Bandipora with arm

woman-among-four-arrested-in-bandipora-with-arms-police
بانڈی پورہ میں خاتون سمیت چار افراد گرفتار، ہتھیار و گولہ بارود ضبط :پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 7:33 PM IST

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سکیورٹی فورسز نے خاتون سمیت چار افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بانڈی پورہ پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عادل طارق واصل ولد طارق احمد ، شفقت نبی ولد غلام نبی ، مصیب خورشید ولد خورشید احمد ڈار ساکنان لڈورا رفیع آباد کے بطور کی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:

راجوری میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد، دو عسکریت پسند معاون گرفتار

واضح رہے کہ سکیورٹی فروسز نے 7 دسمبر کو ضلع راجوری کے جنگلاتی علاقہ میں تالشی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار ضبط کیا تھا۔ اس دوران میں سکیورٹی فورسز نے دو افراد کو عسکریت پسنودں کے ساتھ الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ضبط کیے گئے اسلحہ میں دو پستول میگزین، 01 پستول، 30 پستول کے راؤنڈ، 2 دستی بم، 1 رین کوٹ، 6 پستول کے پاؤچ، وائر کٹر، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details