اردو

urdu

ETV Bharat / state

باںڈی پورہ: بارش کے باعث گریز میں پانی سپلائی کا نظام متاثر - ٹینکر کی مدد سے پانی فراہم

انتظامیہ علاقے میں ٹینکر کی مدد سے پانی فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پائپ لائن کو درست کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

district
district

By

Published : Aug 31, 2020, 5:01 PM IST

کشمیر وادی کے ساتھ بانڈی پورہ ضلع کے سرحدی علاقہ گریز میں چند روز پہلے شدید بارش کے باعث سڑکوں اور دیگر تعمیرات کے ساتھ ساتھ یہاں کے کئی واٹر سپلائی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے باعث یہاں کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔

باںڈی پورہ: بارش کے باعث گریز میں آبی فراہمی نظام متاثر

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ پانی کے سپلائی کے سسٹم کو جلد از جلد علاقے میں بحال کیا جائے اور اس دوران پہاڑی علاقوں تک کسی دیگر متبادل طریقہ کار سے پانی پہنچایا جائے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹرائیبل رہنما میر حمید الاگریزی نے کہا کہ تیز بارش کے باعث علاقے میں سڑکوں اور پلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، جن کو درست کرنے میں وقت لگے گا لیکن پہاڑی علاقوں تک پانی کو فوری طور پر پہنچانا بہت ضروری ہے۔

بانڈی پورہ کے اسسٹنٹ ترقیاتی کمشنر ظہور احمد میر نے علاقے میں آبی فراہمی کے متعلق کئے جا رہے کاموں کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کام کر رہا ہے اور علاقے میں آبی فراہمی کو جلد ہی درست کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال علاقے میں ٹینکر خدمات فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کے سامنے پانی کا مسئلہ نہ کھڑا ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details