شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ علاقے کا بٹھی پورہ گاؤں جہاں لوگ اس دور میں بھی بغیر فلٹرڈ پانی پینے کو مجبور ہیں-
پینے کے صاف پانی کو ترستا گاؤں اس ترقی یافتہ دور میں بھی پینے کے صاف پانی کا میسر نہ ہونا انتہائی پسماندگی کی علامت ہے کیونکہ پانی زندگی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں ہے۔
بٹھی پوری ذالپورہ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کے لیے ابھی بھی خواب ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے گاؤں کے مختلف لوگوں نے بتایا کہ انہیں سپلائی کیا جانے والا پانی آلودہ ہوتا ہے۔ وہ پینے یا کھانا پکانے کے استعمال کے قابل نہیں ہوتا لیکن وہ مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں۔
بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے ہی مرحلے میں انہوں نے فلٹریشن سے لیس پانی کی سپلائی کا مطالبہ رکھا تھا تاہم بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ بھی اختتام کو پہنچ گیا اور ان مطالبہ پورا نہیں ہوسکا۔
مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ 'جو پانی انہیں سپلائر پلانٹ سے مل رہا ہے وہ مقامی ندی سے فراہم کیا جاتا ہے تاہم اس ندی میں اکثر اوقات میں گندگی اور مردہ جانور بہتے دیکھے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے اس ندی کے پانی سے بیماریاں بڑھنے کے امکانات رہتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹھی پورہ میں بھی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو آلودہ پانی سے نجات حاصل ہو۔