بانڈی پورہ:ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک "ویجیلنس بیداری ہفتہ" منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن بیرو نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج سُمبل سوناواری میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ پروگرام میں کالج کے طلبہ اور تدریسی عملہ کے علاوہ محکمہ اے سی بی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔Vigilance Awareness Programme In GDC Sumbul
Vigilance Awareness Programme ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے جی ڈی سی سُمبل میں تقریب منعقد - ویجیلنس بیداری پروگرام جموں و کشمیر
ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے آج محکمہ اینٹی کرپشن بیرو نے گورنمنٹ ڈگری کالج سُمبل سوناواری میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں مقررنین نے طلبہ کو کرپشن کے خاتمے کے لیے آگے آنے کی تلقین کی۔Vigilance Awareness Programme
ویجیلنس بیداری ہفتہ کی نسبت سے جی ڈی سی سُمبل میں تقریب منعقد
مزید پڑھیں:Vigilance Awareness Program in Anantnag: ڈی سی اننت ناگ سمیت مقامی باشندوں کی آگاہی پروگرام میں شرکت
پروگرام کے دوران مقررین نے طلبہ کو اینٹی کرپشن بیورو کے کام اور وادی میں بدعنوانی کو روکنے کے طریقہ سے آگاہ کیا۔اس موقع پر عہد لیا گیا کہ کوئی بھی سماجی فرد رشوت دینے اور رشوت لینے کے گنونے عمل سے ہمیشہ دور رہیں گے اور اس کے خاتمے کے لیے کوشش کریں گے۔