اردو

urdu

دریائے جہلم میں گاڑی گرنے سے دو زخمی

By

Published : Jan 16, 2021, 3:53 PM IST

Updated : Jan 16, 2021, 3:59 PM IST

دنوں شادی پورہ سمبل کے رہائشی ہیں۔ وہ شادی پورہ سے حاجن جا رہے تھے تاہم پرنگ حاجن کے مقام پر ان کی گاڑی دریائے جہلم میں گرگئ۔

Two injured
دو زخمی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی جہلم میں گر گئ، جس میں دو اشخاص سوار تھے۔ دونوں افراد کو مقامی لوگوں نے جہلم سے نکال کر مقامی اسپتال حاجن پہنچایا، جہاں ایک کی حالت بہتر ہے، تاہم ایک کو سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔

شوکت احمد گورو ولد عبدالرحیم گورو کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا۔ ایک اور شخص غلام نبی گورو اس وقت حاجن میں زیر علاج ہے، جس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

دو زخمی

یہ بھی پڑھیں: جہلم سے ریت نکالتے ہوئے مزدور غرقآب

دنوں شادی پورہ سمبل کے رہائشی ہیں۔ وہ شادی پورہ سے حاجن جا رہے تھے تاہم پرنگ حاجن کے مقام پر ان کی گاڑی زیر نمبر (جے کے 15 اے 5193) دریائے جہلم میں گرگئ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے فوراً انہیں نکال کر متعلقہ اسپتال پہنچایا۔

Last Updated : Jan 16, 2021, 3:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details