ضلع بانڈی پورہ میں لوگوں نے ویکسینیشن مراکز کا رخ کیا اور کورونا کا ٹیکہ لگوایا۔
بانڈٰی پورہ: سوناواری میں دوبارہ ویکسینیشن شروع خیال رہے گزشتہ روز پورے ضلع میں لوگوں نے شکایت کی تھی کی ویکسینیشن مراکز میں ویکسین موجود نہیں ہیں نتیجتاً انہیں بغیر ویکسین کے ہی واپس لوٹنا پڑرہا تھا۔
تاہم آج دوبارہ ویکسینیشن شروع ہوئی اور مختلف مراکز میں لوگوں کو ویکسین کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ ضلع میں ویکسین موجود نہیں ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ بانڈی پورہ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں تاہم دیگر اضلاع کے مقابلے میں صورتحال زیادہ خراب نہیں ہے۔
ضلع میں بھی کورونا کرفیو نافذ العمل ہے اور اس کو پر سختی سے عمل آوری کے لئے پولیس انتظامیہ بھی کافی متحرک ہیں۔
ادھر لوگوں کو ضلع انتظامیہ اور ہیلتھ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ویکسینیشن کرانے کے علاوہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ضلع بانڈی پورہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہوکر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی پانچ ہزار کے قریب ہیں۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے 697 مثبت کیسز ایسے ہیں جو اس وقت موجودہ کیسز ہیں اور اب تک کورونا سے 60 سے زائد اموات ہو چکی ہے۔