پینتالیس برس سے زائد عمر کے نوے ہزار افراد کو کووڈ-19 ویکسین دینے کا عمل تقریباً مکمل ہوجانے کے بعد آج سے ضلع بانڈی پورہ میں 18 سے 45 برس کے عمر کے ایک لاکھ نوے ہزار افراد کو آج سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا۔
اس حوالے سے پورے ضلع میں ایک سو دس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں 60 بانڈی پورہ میں، تیس حاجن کے لئے جبکہ بقیہ 20 گریز میں گھر گھر جاکر ایسے افراد کو ویکسین لگائے گے۔
بانڈی پورہ میں 18 سے 45 برس کے افراد کی ویکسینیشن شروع محکمہ صحت نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف سینٹرز کے علاوہ گھر گھر جاکر اور چند مخصوص علاقوں میں رات کے دوران ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ گھر گھر جاکر اور رات کے دوران 45 سال سے زائد افراد کے لئے ویکسینیشن کو کامیاب بنانے میں بے حد مدد ملی ہے۔
اس موقعہ پر انتظامیہ کی جانب سے کووڈ ویکسینیشن کے لئے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کی گئی سابق کک باکسنگ ورلڈ چمپئن تجمل الاسلام نے سبھی افراد خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیشن کے عمل میں پہل کریں اور ویکسینیشن کی ٹیموں کو اپنا تعاون فراہم کریں۔