اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں معذور افراد کے لئے خصوصی ویکسینیشن مہم - DR. OWAIS AHMAD

اس حوالے سے ضلع انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ فراہم کر کے ان افراد کو منی سکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں جمع کیا۔ اس کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف، قوت مدافعت ادویات، اور کھانے پینے کی اشیاء بھی بہم رکھی گئی تھیں۔

بانڈی پورہ میں معذور افراد کے لئے خصوصی ویکسینیشن مہم
بانڈی پورہ میں معذور افراد کے لئے خصوصی ویکسینیشن مہم

By

Published : Jun 9, 2021, 1:07 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جسمانی طور معذور افراد کے لئے خصوصی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا جس دوران ان میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق بلاک بانڈی پورہ میں ایسے 52 افراد کی نشاندہی کر کے ان سبھی کو منگل کے روز ویکسین لگائی گئی۔

بانڈی پورہ میں معذور افراد کے لئے خصوصی ویکسینیشن مہم

اس مہم کا اہتمام منی سکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں کیا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، سی ایم او بانڈی پورہ، ڈاکٹر بشیر، بی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت بھی موجود رہیں۔

اس حوالے سے ضلع انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ فراہم کر کے ان افراد کو کانفرنس ہال میں جمع کیا۔ اس کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف، قوت مدافعت ادویات، اور کھانے پینے کی اشیاء بھی بہم رکھی تھیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دیگر بلاکوں میں بھی بہت جلد یہ مہم چلائی جائے گی۔ جبکہ جسمانی طور خصوصی اہمیت کے حامل افراد نے کافی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details