بانڈی پورہ: ملنگام میں واقع بانڈی پورہ کے ایک معروف صوفی بزرگ مرحوم غلام رسول شاہ عرف ننگا باجی کا 65واں عرس شروع ہوا جو کہ 7 روز تک جاری رہے گا۔ عرس کے دوران لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند ان کے آستان عالیہ پر حاضری دینے کے لئے آتے ہیں اور دعائیہ مجالس میں شرکت کرتے ہیں۔Urs of Nanga Baji Sahib
عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق راجوری پونچھ جموں اور ملک کے دیگر علاقوں سے بھی ہوتا ہے۔ اس دوران ملنگام کے پورے علاقے میں ایک میلے جیسا سماں رہتا ہے۔ جب کہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجر اپنے اسٹال سجاتے ہیں۔ واضح رہے کہ کووڈ کے دو سال کے وقفے کے بعد یہ عرس اس پیمانے پر منایا جارہا ہے۔ Late Sufi Saint Hazrat Nanga Baji sab (RA)