اردو

urdu

ETV Bharat / state

غوث اعظم عبدالقادر جیلانی کا عرس مبارک

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں غوث اعظم عبدالقادر جیلانی کا عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اسی ضمن میں جامعہ القادریہ میں کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

urs of ghous azam abdul qadir jilani held in trigam sonawari
غوث اعظم عبدالقادر جیلانی کا عرس مبارک

By

Published : Nov 27, 2020, 9:01 PM IST

حضرت غوث اعظم عبدالقادر جیلانی کا عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں جہاں جگہ جگہ محافل و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے وہیں شمالی کشمیر کے ترگام بانڈی پورہ میں کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

غوث اعظم عبدالقادر جیلانی کا عرس مبارک

ترگام سوناواری میں قائم جامعہ القادریہ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے صدر مولانا غلام رسول حامی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کافی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر مولانا غلام رسول حامی نے نماز جمعہ کی امامت کی اور بعد نماز خصوصی دعائیہ مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ حضرت غوث اعظم کا عرس مبارک دنیا بھر میں آباد ان کے عقیدت مند بڑے احترام کے ساتھ مناتے ہیں اور اس موقعے پر خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details