سری نگر: مرکزی وزیر مملکت امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اشونی کمار چوبے نے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پرسرکاری سکیموں کی زمینی سطح پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔ مرکزی وزیر مملکت اَشونی کمار چوبے نے اپنے دورے کے دوران ولر وینٹیج پارک کا دورہ کیا تاکہ ولر کے تحفظی کاموں کا جائزہ لیا جاسکے۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف کے ہمراہ پرنسپل سیکرتری جنگلات دھیرج گپتا ، پی سی سی ایف روشن جگی ، اے پی سی سی ایف ٹی ربی کمار، کنزرویٹر آف فارسٹ نارتھ سرکل عرفان رسول وانی ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما اور محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے مرکزی وزیر مملکت کو مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کے معائینے کے دوران مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں کی پیش رفت کے بارے معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت نے زراعت، بھیڑ و پشو پالن، صنعت، سماجی بہبود، این آر ایل ایم اور بینک سمیت مختلف محکموں کے اِستفادہ کنند گان کو فلاحی سکیموں کے منظوری نامے سونپے۔ انہوں نے طلباءمیں کتابیں او رمحکمہ صحت کے اِستفادہ کنند گان میں اے بی ۔پی ایم جے اے وائی کا رد بھی تقسیم کئے ۔ مرکزی وزیرمملکت موصوف نے نچلی سطح پر سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں افسران کی میٹنگ منعقد کی۔