اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: دو واٹر فلٹریشن پلانٹ شروع

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جل شکتی ابھیان کے تحت محکمہ نے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ شربوع کیے ہیں۔

long pending demand fulfilled
two water filtration plant started in bandipur

By

Published : Jul 13, 2020, 10:15 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں جل شکتی ابھیان کے تحت محکمے نے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ شروع کر دئے ہیں، جس سے تقریباً چھ ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ یہ پلانٹ آرم پورہ اور ماڈر میں بنائے گئے ہیں۔ جن سے میونسپل حدود اور اس کے آس پاس آنے والے کئی علاقوں میں پینے کا صاف پانی بہم ہوگا۔

ویڈیو

حالاںکہ یہ ضلع پانی کے زخائر سے مالا مال ہے، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ زخائر گندگی اور دیگر اجناس کی وجہ سے پینےکے لیے قابل استعمال نہیں رہے ہیں۔ یہاں کے عوام خصوصاً میونسپل حدود میں رہنے والے لوگ بڑے عرصے سے مانگ کررہے تھے کہ صاف پانی کی طرف توجہ دی جائے۔ اب ان دو پلانٹس کے چالو کیے جانے کے بعد عوام نے اس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی قوالٹی کی طرف توجہ دیکر بقیہ علاقوں کو بھی صاف پانی بہم پہنچایا جائے گا۔

جل شکتی ابھیان ایکزیکیٹو انجینر نے کہا کہ اب جبکہ قریب ہر ایک علاقے میں ہم پانی پہنچانے میں کامیاب ہوگئے ہوئے ہیں۔ وہیں اب ہم پانی کی بہتر قوالٹی کی طرف توجہ دے رہے ہیں'

انہونےکہا کہ ہم نے فی الحال دو پلانٹ چالو کیے ہیں۔ جبکہ کئی اور پلانٹس پر بہت جلد کام شروع ہوگا۔ اور دیہی علاقوں کے لیے کئی اور پلانٹس قابل غور ہیں'۔

انہونے کہا کہ اگلے چند برسوں کے دوران پانی کے زخائر مزید آلودہ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس لیے وقت کا تقاضہ ہےصاف پانی کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details