اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں ٹریکٹر کے الٹنے سے کمسن بچی سمیت 2 ہلاک - etbv bharat urdu

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک ٹریکٹر میں سوار تین افراد اپنے باغ کی طرف جا رہے تھے کہ گاؤں کے قریب ایک مقامی ندی کے کنارے پر ٹریکٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

بانڈی پورہ میں ٹریکٹر کے الٹنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد ہلاک
بانڈی پورہ میں ٹریکٹر کے الٹنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد ہلاک

By

Published : Aug 29, 2021, 8:20 PM IST

اتوار کی سہ پہر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بڈیارہ اشٹنگو گاؤں میں ایک ٹریکٹر کے الٹنے سے آٹھ سالہ بچی سمیت دو افراد ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگیا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک ٹریکٹر میں سوار تین افراد اپنے باغ کی طرف جا رہے تھے جب گاؤں کے قریب ایک مقامی ندی کے کنارے پر ٹریکٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں ایک کمسن بچی سمیت دو افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت زبیر فاروق (18) اور تبسم جان (8) کے طور پر کی گئی۔ عہدیدار کے مطابق ایک اور زخمی کی شناخت رفیق رشید کے نام سے ہوئی ہے۔

بانڈی پورہ میں ٹریکٹر کے الٹنے سے کمسن بچی سمیت 2 افراد ہلاک

مزید پڑھیں:راجوری: 'بھائی کے قتل میں سگی بہن بھی شامل'

دریں اثناء پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details