تفصیلات کے مطابق سمبل پولیس نے کل دیر رات گئے سوناواری اور پنزی نارہ جیسے علاقوں میں چھاپے مارے اور اس دوران دو منشیات فروشوں کو دبوچ لیا گیا اور ان کی تحویل سے مختلف نشیلی ادویات کو بھی ضبط کیا ہے۔
پولیس کو مذکورہ افراد کے خلاف اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وہ علاقے میں نشیلی ادویات کا کاروبار کررہے ہیں اور اس طرح سے نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں۔
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان پر این ڈی پی ایس ایک کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
سمبل میں دو منشیات فروش گرفتار ادھر مقامی لوگوں نے پولیس کی ڈرگ مافیا کے خلاف کاروائی کو تیز کرنے کی کافی سراہنا کی ہے اور علاقے میں ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایک نوجوان سماجی کارکن نصیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ پولیس کی اس کاروائی سے کافی مطمئن ہیں اور انہیں تمام نشیلی ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کو ایک کے بعد ایک کرکے جیل کی سلاکھوں کے پیچھے دھکیلنا چاہیے تاکہ معاشرے تباہی سے بچ سکے