اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو نوجوان گرفتار - این ڈی پی ایس ایکٹ کے

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو نوجوانوں کے حراست میں لے لیا۔

بانڈی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو نوجوان گرفتار
بانڈی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

By

Published : Jun 4, 2021, 10:37 AM IST

ضلع بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے آلوسہ کے قریب قائم کیے گئے ایک ناکے کے دوران منشیات سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ناکے کے دوران بانڈی پورہ پولیس نے تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کی تحویل سے اسپاسمروکسیوان ( ڈرگ) کے 223کیپسول برآمد کرکے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے حراست میں لیے گئے نوجوانوں کی شناخت دانش احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنہ آلوسہ اور ندیم مشتاق ولد مشتاق احمد ساکنہ بانڈی پورہ کے طور پر کی ہے۔

اس سلسلے میں بانڈی پورہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 88/2021 کو درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل بانڈی پورہ پولیس نے نشاط پارک علاقے میں دو نوجوانوں کی تحویل سے اسپاسمروکسیوان کے 414کیپسول ضبط کرکے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details