اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: تلرزو گاؤں کے لوگ صاف پانی سے محروم

ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز گاؤں تُلرزو سوناواری کے باشندوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں، گاوں کے لوگوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد صاف پانی فراہم کرانے کی اپیل بھی کی ہے۔

tularzoo residents face water crises
بانڈی پورہ: تلرزو گاؤں کے لوگ صاف پانی سے محروم

By

Published : Jan 11, 2021, 10:50 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز گاؤں تُلرزو سوناواری علاقے میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بانڈی پورہ: تلرزو گاؤں کے لوگ صاف پانی سے محروم

مقامی لوگوں کے مطابق کئی ماہ سے انہیں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے، جس کے نتیجے میں وہ گندہ پانی پینے کے لیے مجبور ہیں، ان کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیماریوں کے پھوٹنے کا بھی اندیشہ برابر بنا رہتا ہے کیونکہ علاقے میں لوگوں کو کھانے پینے کے لیے صاف پانی دستیاب ہی نہیں ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد دفعہ اس سلسلے میں انتظامیہ تک اپنے مسائل پہنچائے ہیں۔ تاہم انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، ایک مقامی شخص نے بتایا " اس دور میں انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت پانی سے محرومی سب سے بڑا المیہ ہے، ہماری ماں بہنوں کو پانی لانے کے لیے کافی مسافت طے کرنی پڑتی ہے"

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں اس بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جارہا ہے، ان کا ماننا ہے کہ اگر واٹر سپلائی کرنے والی اسکیم کو جنریٹر فراہم کیا جاتا تو شاید اس سے ان کے اس مشکل میں آسانی ہوجاتی اور انہیں صاف پانی سے محروم نہیں ہونا پڑتا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہاں کی بستی کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details