اردو

urdu

By

Published : Dec 29, 2022, 1:26 PM IST

ETV Bharat / state

Condolence with Slain Driver’s kins: حادثہ میں فوت ہوئے ڈرائیور کے لواحقین کے ساتھ تعزیت

مرکنڈل، سوناوری میں ڈرائیور اعجاز احمد کی حادثہ میں موت کے بعد ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن کے زعماء نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کی اپیل کی۔ Driver killed in Accident, Transport Union Offers Condolence

a
a

حادثہ میں فوت ہوئے ڈرائیور کے لواحقین کے ساتھ تعزیت

بانڈی پورہ:گذشتہ دنوں جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مرکنڈل، سوناواری علاقے کے ایک ڈرائیور اعجاز احمد کی سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی۔ جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن کے صدر محمد شفیع سمیت یونین کے دیگر زعماء کے ہمراہ سڑک حادثے میں فوت ہونے والے ڈرائیور اعجاز احمد خان کے گھر واقع مرکنڈل، سوناواری پہنچے جہاں انہوں نے متوفی کے کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے اعجاز احمد خان، جو پیشے سے ایک ڈرائیور تھے، کی موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اور انہوں نے اعجاز کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ Transport Union Bandipora Offers Condolence to Slain Driver’s Kins

محمد شفیع نے اس موقع پر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ پر زور دیا کہ وہ اعجاز احمد خان کے اہل خانہ کی فوری طور پر امداد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک ڈرائیور کے پاس روزانہ کی آمدو رفت میں حاصل کی گئی مزدوری کے سوا کچھ نہیں ہوتا، اور ڈرائیور طبقہ اکثر غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متوفی کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کی پر زور گزارش کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن پر بھی زور دیا کہ وہ مصیبت کی گھڑی کے موقع پر آگے آئیں اور متاثرہ کنبے کی مدد کریں تاکہ انہیں کسی بھی طرح کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ قابل ذکر ہے کہ اعجاز احمد خان، جو پیشے سے ایک ڈرائیور تھے، کچھ روز قبل شمالی کشمیر کے سنبل، سوناواری میں سومو اسٹینڈ کے نزدیک ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئے جس میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ اعجاز احمد خان جو ایک جواں سال ڈرائیور تھے، انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ Driver Killed in Road accident in Bandipora

ABOUT THE AUTHOR

...view details