اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں افسران کے لئے تربیتی اجلاس منعقد

بیک ٹو ولیج (مرحلہ سوم) پروگرام کو کامیاب کے لیے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے افسران کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔

بانڈی پورہ میں افسران کے لئے تربیتی اجلاس منعقد
بانڈی پورہ میں افسران کے لئے تربیتی اجلاس منعقد

By

Published : Sep 29, 2020, 8:08 PM IST

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے منگل کو بیک ٹو ولیج (مرحلہ سوم) پروگرام کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا جس میں ضلع کا دورہ کرنے والے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹرینرز - ڈاکٹر مرتضیٰ، ساحر مجید اور ڈاکٹر بشیر - نے افسران کو تربیت فراہم کی۔

بانڈی پورہ میں افسران کے لئے تربیتی اجلاس منعقد

ٹرینگ کے دوران افسران کو متعلقہ پنچایتوں میں قیام کے دوران تعلیمی و طبی اداروں سمیت دیگر سرکاری دفاتر کے علاوہ پنچایت کے مختلف علاقوں اور وارڈز کا دورہ کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت تین روزہ دورے کے دوران افسران مختلف علاقوں کا دورہ کرے سابقہ (بیک ٹو ولیج اول و دوم) پروگرامز کے دوران شروع کیے گئے کاموں اور دیگر مسائل و شکایات کی تفصیلی رپورٹ بھی جمع کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details