شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائیدکھے سوناواری سے آزاد امیدوار نور محمد نے اپنے انتخابی نشان ٹریکٹر کو رائے دہندگان میں متعارف کرانے کی غرض سے اپنے انتخابی حلقے میں ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کیا.
نور محمد نے انتخابی تشہیری ریلی کے دوران علاقے کے مختلف مقامات پر ٹریکٹر کو چلایا گیا، اور امیدوار نے عوام سے ٹریکٹر کو ووٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔
انتخابی مہم کے دوران نور محمد نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہوں نے چالیس سال تک نیشنل کانفرنس کے ساتھ رہ کر ہل چلایا ہے لیکن اب زمانہ ترقی یافتہ ہے اور اب انہوں نے ہل کو خیر آباد کہہ کر ٹریکٹر چلانے کا عہد کیا ہے۔
واضح رہے کہ معروف سیاسی رہنما نور محمد نے حال ہی میں نیشنل کانفرنس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ وہ اس سے قبل چالیس سال تک نیشنل کانفرنس سے وابستہ رہے ہیں۔