اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ٹپر اسوسی ایشن کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری - ٹپر ایسوسی ایشن کا احتجاج

ٹپر ایسوسی ایشن نے ضلع انتظامیہ باندی پورہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ دوسرے اضلاع کی طرح یہاں بھی باضابطہ طور پر رائلٹی وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ وہ بنا کسی روکاوٹ کے کام کاج کر سکیں۔

Tipper association protest
ٹپر اسوسی ایشن

By

Published : Jun 14, 2021, 8:52 PM IST

بانڈی پورہ میں ٹِپر اور ٹریکٹر ڈرائیوروں کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہو گیا۔ رائلٹی میں شفافیت لانے کے مطالبے کے تعلق سے ان ڈرائیوروں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ دوسرے اضلاع کی طرح یہاں بھی باضابطہ طور پر رائلٹی وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ وہ بنا کسی روکاوٹ کے کام کاج کر سکیں۔

ٹپر اسوسی ایشن

اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لیے ٹپر ایسوسی ایشن کا احتجاج بدستور آٹھویں روز جاری ہے۔ ٹپر ایسوسی ایشن نے ضلع انتظامیہ باندی پورہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا حل نکالا جائے، جس سے آگے چل کر ترقیاتی کام متاثر نہ ہوں۔

کنٹریکٹرس کا کہنا تھا کہ اگر یہ سلسلہ بدستور جاری رہا تو آگے چل کر ترقیاتی کام بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔ کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا سیزن محض چند مہینوں پر محیط ہوتا ہے، اس لیے اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے میں فریقین کو ہر طرح کی کوشش کی جانی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details