اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے چھ دکان ،فوڈسٹور اور تین رہائشی سیٹ خاکستر - bandipora Kudhara village fire

بانڈی پورہ کے دوردراز گاؤں کدھرا میں آگ کی ایک واردات میں چھ دکانیں، فوڈ سٹور اور تین رہائشی سیٹ خاکستر ہوئے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔

three-houses-six-shops-gutted-in-blaze-in-bandipora
بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے چھ دکان ،فوڈسٹور اور تین رہائشی سیٹ خاکستر

By

Published : Jul 25, 2023, 6:54 PM IST

باںدی پورہ: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز گاؤں کدھرا میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران چھ دکانیں، فوڈ سٹور اور تین رہائشی سیٹ خاکستر ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق منگل اعلیٰ الصبح بانڈی پورہ ضلع ہیڈکواٹر سے 20 کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں کدھرا میں ایک عمارت سے آگ ظاہر ہوا، جس نے آناًفاناً عمارت کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح چار بجکر 34منٹ پر بانڈی پورہ کے دور افتادہ گاوں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

ان کے مطابق دور افتادہ علاقہ اور سڑکیں خستہ ہونے کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا تاہم اس کے باوجود بھی تین فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ ایک بڑی عمارت سےظاہر ہوئی تھی اور اس میں ہی چھ دکانیں، فوڈ سٹور اور تین رہائشی سیٹ تھے جو آگ کی واردات میں خاکستر ہوئے۔ان کے مطابق پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں:Fire In Dal Gate Srinagar جھیل ڈل میں آتشزدگی کی واردات، دو رہائشی ڈھانچے تباہ

واضح رہے کہ کزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

( یو این آئی کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details