شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں ہاشمی کرکٹ کلب کی جانب سے منعقد تھرڈ اوپن کشمیر ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ گاندربل اور سرینگر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں گاندربل کی ٹیم نے شاندار جیت درج کی۔
تھرڈ اوپن کشمیر ٹی-20 کرکٹ ٹورنامینٹ اختتام پذیر ٹاس جیتنے کے بعد بائیشن کرکٹ اکیڈمی گاندربل نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 161 رن بنائے، جس میں عادل ظہور اور عرفان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
162 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلطان واریئرس کی ٹیم محض 142 رنز ہی بنا سکی، ٹیم کے کپتان محسن رمضان نے 44 سب سے زیادہ رنز بنائے۔
اختتامی تقریب کے دوران بائیشن اکیڈمی کے عادل ظہور نے اپنے آل راؤنڈر مظاہرے کی وجہ سے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے سرفراز کیا اور جہانگیر لون کو ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹورنامینٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپیے بھی بطور انعام کے دیے گئے، جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ ستر ہزار روپیے دیے گئے۔
ٹورنامینٹ کے دوران معروف و مشہور اسپورٹس مین اور اسٹیڈیم کے منیجر بھی موجود تھے، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا تھا کہ بانڈی پورہ میں کھیل کود کا اچھا ماحول ہے اور وہ اسٹیڈیم میں ٹرف لگانے کی کوشش میں اپنا رول ضرور ادا کریں گے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: وادی گریز میں سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز