بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ چھ طالب علموں کے چھ طالب علموں کی ٹیم نے ایک ایسا چمچہ تیار کیا ہے جس سے کھانے پینے میں نمک کی مقدار کو آسانی سے چیک کیا جا سکتا ہے youth of Bandipora Invented the Smart Spoon۔
عدنان فاروق، تابش مشتاق، سیرت، تبسم منظور، زینب النساء اور امان نامی ان طالب علموں کے مطابق یہ اسمارٹ چمچہ ہائی بلڈ پریشر مریضوں کے لئے انتہائی کارگر ثابت ہوگا۔ جنہیں ڈاکٹر ہمیشہ کم نمک کھانے کی تلقین کرتے ہیں۔
تاہم ابھی تک کوئی ایسا آلہ ایجاد نہیں کیا گیا تھا جس سے یہ پتہ چلے کہ کھانے میں نمک کی مقدار کتنی ہے ان طالب علموں کے مطابق یہ چمچہ کٙنڈکٹیوٹی اور ریزسٹنس کے اصولوں پر کام کرتا ہے۔ چمچ پر ایک ڈِس پلے اور سینسر لگا ہے اور کسی کھانے میں ڈبوتے ہی ڈِس پلے پر لگے سبز اور سُرخ اِنڈیکیٹر کھانے میں کم یا زیادہ نمک کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں۔