اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drowned Juvenile’s body Retrieved: غرقاب ہوئے 15سالہ لڑکے کی لاش برآمد - نوجوان غرقاب

’’زاہد کے نالہ مدھومتی میں غرقاب ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی ان کے آبائی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اسے بازیاب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کی گئیں۔‘‘ Teenager Drowned in Bandipora

Drowned Juvenile’s body Retrieved: غرقاب ہوئے 15سالہ لڑکے کی لاش بازیاب
Drowned Juvenile’s body Retrieved: غرقاب ہوئے 15سالہ لڑکے کی لاش بازیاب

By

Published : Jul 13, 2022, 2:56 PM IST

بانڈی پورہ:ضلع بانڈی پورہ کے اجر علاقے سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ زاہد احمد ولد مسعود احمد ماگرے کی لاش کو بدھ کی صبح نالہ مدھومتی سے برآمد کر لیا گیا۔ Teenager Drowned in Madhumati River in Bandipora زاہد گزشہ شام سنروانی، گویوارا علاقے میں نالہ مدھومتی میں ڈوب گیا تھا۔ زاہد کے نالہ مدھومتی میں غرقاب ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی ان کے آبائی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اسے بازیاب کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

غرقاب ہوئے 15سالہ لڑکے کی لاش بازیاب

پولیس کے مطابق زاہد کے نالہ مدھومتی میں غرقاب ہونے کا معاملہ بدھ کی صبح ان کی نوٹس میں لائے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کی گئی۔ 15 year old boy Drowned in Bandipora, Body Retrieved انہوں نے کہا ایس ڈی آر ایف، فوج اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ طور لاش کو بازیاب کرنے کی مہم شروع کی۔ بانڈی پورہ پولیس کے مطابق کشن گنگا ہائڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ میں پانی کی سطح کو کم کرنے کے بعد غرقاب ہوئے زاہد کی لاش کو بدھ کی دوپہر بازیاب کر لیا گیا۔

بانڈی پورہ پولیس نے معاملہ درج کرکے اس ضمن میں مزید کارروائی شروع کر دی وہیں لوازمات کی تکمیل کے بعد میت آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details