اردو

urdu

ETV Bharat / state

Teenage Boy Dies in Bandipora: بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے کمسن لڑکا ہلاک - کرنٹ لگنے سے لڑکا ہلاک

بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین علاقے میں ہفتے کے روز ایک 16 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت ارشاد احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار کے طور ہوئی ہے۔ Teenage Boy Dies of electric shock

teenage-boy-dies-of-electric-shock-in-bandipora
بانڈی پورہ میں کرنٹ لگنے سے کمسن لڑکا ہلاک

By

Published : Jul 9, 2022, 9:08 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر کوٹ پائین علاقے میں ہفتے کے روز ایک 16 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمسن لڑکا اپنے گھر میں بجلی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوا، گرچہ اُس کو علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ Teenage Boy Dies of Electric Shock in Bandipora

متوفی کی شناخت ارشاد احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن صدر کوٹ پائین بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ جوں ہی کمسن لڑکے کی لاش اُس کے آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں، بعد میں ان کی لاش کو قانونی لوزمات پورے کرنے کے بعد سپرد لحد کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details