بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھنے والے درجنوں اساتذہ کرام نے گلشن چوک، بانڈی پورہ میں کینڈل لائٹ مارچ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں محکمہ تعلیم سے وابستہ درجنوں اساتذہ، جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کے عہدیداروں نے شرکت کرکے حکام سے ٹیچرز کی دیرینہ مانگوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔Teachers Forum Bandipora Candle Light March
Teachers Demand Pension Scheme ٹیچرز فورم نے اولڈ پینشن اسکیم لاگو کرنے کا مطالبہ کیا
ٹیچرس فورم بانڈی پورہ کی جانب ضلع کے گلشن چوک میں کینڈل لائٹ مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں اساتذہ نے شرکت کی۔ Teachers Protest in Bandipora
احتجاج میں شامل ٹیچرز فورم، بانڈی پورہ، کے عہدیداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹیچرز فورم کی جانب سے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ آج بانڈی پورہ میں بھی ’کینڈل لائٹ مارچ‘ کے ذریعے حکام تک اپنے مطالبات پہنچانے کی سعی کی گئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ٹیچرز سمیت سنہ 2010کے بعد بھرتی ہوئے سبھی ملازمین حکومت سے پینشن اسکیم کو دوبارہ متعارف کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’دہائیوں تک محکمہ میں اپنی خدمات انجام دیے جانے کے بعد ایک ٹیچر کو بڑھاپے میں سر راہ چھوڑ دینا کہاں کا انصاف ہے۔ ہم حکومت سے دیگر ملازمین کی طرح ٹیچرز کو بھی اولڈ ایج پنشن اسکیم میں شامل کرنے کی مانگ کر رہے ہیں۔‘‘
احتجاج میں شامل ٹیچرز نے اولڈ ایج پنشن اسکیم سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کیے جانے کی بھی اپیل کی۔