ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے گامرو لاؤ ڈارہ علاقے میں شاہراہ کے قریب ہفتے کی صبح سیکیورٹی فورسز اور سراغ رساں کتے نے ایک گیس سلینڈر میں رکھی گئی ایک آئی ای ڈی بم کو پایا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لیے فوری طور پر بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جنہیں یہ آئی ای ڈی ناکارہ بنانے میں قریب چھ گھنٹے لگ گئے۔
افسر نے کہا کہ آئی ای ڈی نصب ہونے کا پتہ لگتے ہی احتیاط کو ملحوظ رکھتے ہوئے بانڈی پورہ- سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی اور پورے علاقے کو سیل کیا گیا۔