بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مستقبل قریب میں ایک اعلیٰ سطح کے ہیلتھ میلے کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں مریضوں کے لئے معائنے کے علاوہ آپریشن کی سہولیات بھی مفت رکھی جائیں گی۔ Mega Health Camp to be Conducted in Bandipora ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے مطابق اس کیمپ کے دوران ایل ایس سی ایس جراحی کے علاوہ دیگر سبھی سرجریز مفت انجام دی جائیں گی۔
بلاک میڈیکل آفیسر نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جراحی سمیت آپریشن کے تعلق سے درکار تمام اخراجات بشمول ایکسرے، یو ایس جی اور دیگر ٹیسٹ وغیرہ کا مکمل خرچہ ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر برداشت کرے گا۔ Surgeries To be performed Free of Cost during Health Camp in Bandipora اس سلسلے میں بانڈی پورہ ہیلتھ انتظامیہ نے عوام سے 6 ماہ تک اپنے متعلقہ/ نزدیکی اسپتال یا کسی بھی طبی مرکز پر رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی۔