اردو

urdu

Sumbal Police Organises Thana Divas: بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں 'تھانہ دوس' کا اہتمام

By

Published : Apr 17, 2022, 4:49 PM IST

بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات Police-Community Relationships کو مضبوط کرنے کی غرض سے تھانہ دوس کا اہتمام کیا گیا۔ Sumbal Police Organises Thana Divas

Sumbal Police Organises Thana Divas: بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں 'تھانہ دوس' کا اہتمام
Sumbal Police Organises Thana Divas: بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں 'تھانہ دوس' کا اہتمام

بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے 'تھانہ دوس' Thana Divas کا اہتمام کیا گیا۔ بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور پنچ سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن کی صدارت میں منعقد ہوا، جن کے ہمراہ پولیس تھانہ سمبل کے ایس ایچ او محمد سلیم بھی موجود رہے۔ Sumbal Police Organises Thana Divas

Sumbal Police Organises Thana Divas: بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں 'تھانہ دوس' کا اہتمام

اس دوران پولیس نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں گے۔ اس کے علاوہ پولیس نے شرکا کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گی۔ Sumbal Police Organises Thana Divas

ABOUT THE AUTHOR

...view details