شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے Sumbal Burglary Case چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے مسروقہ مال سمیت چوری کے لیے استعمال میں لائی گئی گاڑی اور دیگر اوزار ضبط کر لیے ہیں۔
ایس ڈی پی او سمبل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد کی تحویل سے چرایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران سمبل پولیس تھانہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سریندر موہن نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اجس پولیس پوسٹ میں کئی روز قبل سونے کا کاروبار کرنے والے ایک شخص محمد اشرف نے تحریری طور شکایت درج کرائی تھی کہ انکی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اُس وقت چرا لیا گیا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے۔