شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ علاقے بوناکوٹ میں آج آوارہ کتوں نے دو درجن سے زائد مقامی لوگوں پر حملہ کیا جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اس طرح کے حملے آج کل آئے دن ہو رہے ہیں اور علاقے میں کتوں کی آبادی کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں نے تہلکا مچایا ہوا ہے اور کل سے رہایشوں پر حملہ کر رہے ہیں اور ان کو بری طرح سے زخمی کر رہے ہیں۔'