شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سود نارہ سوناواری میں موجود پانی کا نالہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نالہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن گیا اور لوگ اس میں گندگی ڈالتے ہیں۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ اس نالہ سے وہاں موجود بستی میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں، جس کے متعلق انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اس نالہ کی صفائی شروع کرے ورنہ یہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں۔